ابنا: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بم پرفیوم کی بوتل میں بنایا گیا اسے اسلام آباد کی ایک حساس عمارت کے قریب رکھا گیا تھا جس کا مقصد دہشت گردی تھا۔ ان بموں کی خصوصیت یہ ہے کہ خوشبو کی وجہ سے سراغ رساں کتے بھی ان کی نشاندہی نہیں کر سکتے۔
حساس ادارے کی جانب سے کسی بھی ممکنہ واردات سے بچنے کے لیے تمام اہم شخصیات کو نامعلوم افراد یا اداروں کی جانب سے بھیجے گئے تحائف وصول کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرفیوم اور گلدستے کے ذریعے بنائے جانے والے یہ بم دو سے تین افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتے ہیں۔...........
/169